فرانس :مہاجرین کے کیمپ پر فائرنگ، 5 افراد ہلاک
پیرس (اے ایف پی) فرانس کے شمالی شہر ڈنکرک کے قریب مہاجرین کے کیمپ پر فائرنگ میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
مرنے والوں میں 2 سکیورٹی اہلکار اور 2 تارکین شامل ہیں۔حملہ آور نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ ملزم نے 5 افراد کو مارنے کا بھی اعتراف کرلیا۔پولیس نے حملہ آور کی گاڑی سے تین ہتھیار برآمد کرلئے ۔ میئر کا کہنا تھاکہ ابھی تک حملے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔