جنوبی کوریا: اپوزیشن کا عدالت سے معزول صدر کی فوری برطرفی کا مطالبہ
سیول(اے ایف پی)جنوبی کوریا کے اپوزیشن لیڈرلی جے منگ نے مارشل لا کے اعلان کے بعد ملک میں جاری ہیجانی کیفیت کو کم کرنے کیلئے۔۔۔
سپریم کورٹ سے صدر یون سک یول کی معزولی کو فوری طور پر حتمی شکل دینے کا مطالبہ کر دیا تاہم عدالت کے پاس یون کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ سنانے کیلئے 180 دن ہیں۔خیال رہے ہفتے کے روز صدر یون سک یول کے خلاف مارشل لا نافذ کرنے پر حزب اختلاف کی مواخذے کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد انہیں معطل کردیا گیا تھا۔ صدر کی غیر موجودگی میں وزیراعظم ڈک سو قائم مقام صدر کے فرائض انجام دے رہے۔