برطانوی خاندان میں 65 سال بعد لڑکے کی پیدائش

برطانوی خاندان میں  65 سال بعد لڑکے کی پیدائش

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )برطانیہ کے ایک خاندان کے ہاں 65 سال بعد یعنی چوتھی نسل میں پہلے لڑکے کی پیدائش ہوئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ۔۔

برطانیہ کے قصبے سٹو مارکیٹ سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ خاتون شانتیل سٹون کے ہاں 26نومبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ،جب 1997 میں شانتیل سٹون کی پیدائش ہوئی تھی تو ان کی نانی لنزے سٹون نے اپنے خاندان کی 4 نسلوں کے ساتھ نومولود بیٹی کی تصویر کھنچوائی تھی اوراب اس کے بیٹے کی پیدائش پر بھی نانی نے باقاعدہ گروپ فوٹو بنوایا ہے ،آخری بار اس خاندان میں لڑکے کی پیدائش 1959 میں لنزے سٹون کے بھائی کیون کی ہوئی تھی۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں