فرانس:توہین مذہب پر ٹیچر کا قتل،8 مجرموں کو قید

فرانس:توہین مذہب پر ٹیچر  کا قتل،8 مجرموں کو قید

پیرس(اے ایف پی)فرانس میں توہین مذہب پر ٹیچر کے قتل کیس میں مرکزی ملزم کے دو ساتھیوں کو 16 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

عدالت نے ٹیچر کیخلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے جرم میں 8 افراد کو ایک سے 16 سال تک قید کی سزا سنائی۔واضح رہے ٹیچر سیموئل پیٹی کو اکتوبر 2020 میں 18 سالہ حملہ آور نے سکول کے باہر قتل کر دیا تھا،  پولیس نے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا تھا۔ ٹیچر کیخلاف نفرت انگیز مہم چلانے پر ایک طالبعلم کے والد کو 13 سال جبکہ مقامی تنظیم کے رہنما کو لوگوں کو اشتعال دلانے پر 15 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں