دو تہائی فرانسیسی پہلے ہی نئے وزیر اعظم سے ناخوش

دو تہائی فرانسیسی پہلے ہی  نئے وزیر اعظم سے ناخوش

پیرس(اے ایف پی)فرانسیسی ہفت روزہ جرنل ڈو ڈیمانچے کی طرف سے کئے گئے نئے سروے کے مطابق دو تہائی فرانسیسی پہلے ہی نئے وزیر اعظم سے ناخوش ہیں۔

سروے کے مطابق 66 فیصد جواب دہندگان نئے وزیر اعظم فرانکوئس بائرو کی کارکردگی سے ناخوش ہیں ،34 فیصد نے کہا کہ وہ اپنے نئے سربراہ حکومت سے مطمئن یا بہت مطمئن   ہیں۔ فرانسیسی میڈیا کا کہنا تھا امید ہے کہ نئے وزیر اعظم کی حکومت کو کرسمس سے پہلے حتمی شکل دے دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں