افغان طالبان نے ٹی وی سٹیشن کے 7 ملازمین کو رہا کر دیا
کابل(اے ایف پی)طالبان حکام کی جانب سے رواں ماہ کے اوائل میں حراست میں لئے گئے افغان ٹی وی آریزو سٹیشن کے سات ملازمین کو رہا کر دیا گیا، طالبان حکام نے 4 دسمبر کو ٹی وی سٹیشن کو بند کر دیا تھا۔
افغان وزارت اطلاعات نے چینل پر جلاوطن میڈیا کی حمایت اور اسلامی اقدار کے ساتھ غداری کرنے کا الزام لگایا تھا۔ ٹی وی سٹیشن کو ابھی تک نشریات کی اجازت نہیں دی گئی ۔ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ صحافیوں پر اس وقت تک کوئی پابندی نہیں ہے جب تک وہ قومی مفاد اور اسلامی اقدار کا خیال رکھیں اور افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔