نائیجیریا :کھانے کی قطار میں بھگدڑ مچنے سے ہلاکتوں کی تعداد 32 ہو گئی

نائیجیریا :کھانے کی قطار میں بھگدڑ مچنے سے ہلاکتوں کی تعداد 32 ہو گئی

لاگوس(اے ایف پی)نائیجیریا کی پولیس نے کہا ہے کہ غریبوں میں کھانا تقسیم کرنے والے مراکز کے باہر بھگدڑ مچنے سے مرنے والوں کی کل تعداد 32 ہوگئی۔

پولیس نے بتایا کہ ہفتہ کو22 لوگ اس وقت مارے گئے جب جنوبی قصبے اوکیجا میں چاول تقسیم کرنے والے ایک مرکز کے باہر قطار میں کھڑے تھے ۔علاوہ ازیں ہفتے کے دن ہی دارالحکومت ابوجا میں کمزور اور بزرگوں کو کھانا دینے والے چرچ کے باہر بھگدڑ مچ گئی جس میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 4بچے بھی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں