ہندو جج نے قرآنی آیت کا حوالہ دیکر بہن کو بھائیوں سے جائیداد میں حصہ دلوا دیا

ہندو جج نے قرآنی آیت  کا حوالہ دیکر بہن کو بھائیوں  سے جائیداد میں حصہ دلوا دیا

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں جائیداد سے محروم خاتون کے کیس میں ہائیکورٹ کے ہندو جج ونود چٹرجی کول نے سورہ نساء کی گیارہویں آیت پڑھ کر سنائی اور بہن کو وراثت میں سے حق دلوا دیا۔

بی بی سی کے مطابق مُختی کو 1980 میں اُن کے بھائیوں نے والد کی وراثت سے بے دخل کر کے زینہ کوٹ کے علاقے میں 69 کنال زمین پر قبضہ کرلیا تھا۔1996 میں ہائیکورٹ کی ڈویژن بینچ نے ان کے حق میں فیصلہ سنایا تھا،اسی سال مختی وفات پا گئیں جس کے بعد خاتون کے بیٹے محمد یوسف بٹ نے مقدمہ لڑا اور بالآخر اپنی ماں کا حق حاصل کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں