مقبوضہ کشمیر:قائد اعظم کو خراج عقیدت،پوسٹر چسپاں
سرینگر(آئی این پی،اے پی پی )مقبوضہ کشمیر ، سرینگر اور دیگر علاقوں میں دیواروں ، کھمبوں اور ستونوں پر چسپاں پوسٹروں میں بانی پاکستان کو ان کے یوم پیدائش پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے۔۔
کہ مرحوم قائد انتہائی دور اندیش رہنما تھے جن کی عظیم قیادت میں برصغیر کے مسلمان اپنے لیے الگ وطن کے حصول میں کامیا ب ہو ئے ۔ پوسٹروں میں لکھا ہے کہ کشمیریوں کی تحریک دراصل پاکستان کے تکمیل کی تحریک ہے ۔علاوہ ازیں بھارتی فورسز نے کشتواڑ اور راجوری کے اضلاع میں ایک بار پھر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ویلیج ڈیفنس گارڑز کے اہلکاروں کے ہمراہ تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں ۔