بھارت :قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے والے سرکاری افسر کی اہلیہ الوداعی تقریب میں چل بسیں
جے پور (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست راجستھان کے شہر کوٹا میں بیمار اہلیہ کی دیکھ بھال کیلئے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے والے سرکاری افسر کی اہلیہ الوداعی تقریب میں چل بسیں۔
اس واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیوی ، شوہر کے ساتھ دیگر کولیگز بھی الوداعی تقریب میں موجود تھے اور جوڑے کو پھولوں کا ہار پہنایا گیا لیکن اس دوران ریٹائرمنٹ لینے والے سرکاری افسر کی بیمار اہلیہ بیہوش ہو گئی ۔خاتون کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔