بوسنیا :سکیورٹی وزیر بدعنوانی کے الزام میں گرفتار
سراجیو (اے ایف پی)بوسنیا کے سکیو رٹی وزیر کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ۔
استغاثہ نے ایک بیان میں کہا کہ روڈ مینجمنٹ کمپنی کے سربراہی کے دوران نیسک پر مجرمانہ ایسوسی ایشن، منی لانڈرنگ، سرکاری عہدے کا غلط استعمال اور رشوت ستانی کا الزام ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ نیسک جنوری 2023سے سکیو رٹی منسٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ، وہ 2016سے 2020 تک کمپنی کے ڈائریکٹر بھی تھے ۔