بھارت :چھتیس گڑھ میں 50 سالہ دلت بے دردی سے قتل
رائے پور (اے پی پی)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں 50 سالہ دلت کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقتول کی شناخت پنچرام سارتھی کے نام سے ہوئی ہے ۔۔۔
اسے ضلع رائے گڑھ میں تین افراد نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔یاد رہے 2014میں مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے مسلمانوں ، عیسائیوں اور دلتوں کے خلاف مہم میں تیزی آئی ہے ۔