جرمن صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی، 23 فروری کو انتخابات متوقع
برلن(اے ایف پی)جرمن صدر فرانک والٹر سٹین مائر نے پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا جس کے باعث اگلے برس 23فروری کو ملک میں نئے قومی انتخابات کے انعقاد کی راہ حتمی طور پر ہموار ہو گئی ۔
چانسلر شولس کو پارلیمانی ارکان کی اکثریت کا اعتماد حاصل نہ ہونے کے بعد صدر کے پاس آئینی طور پر 21 دن کا وقت تھا کہ وہ پارلیمنٹ تحلیل کئے جانے کا حکم دے دیں۔واضح رہے عبوری سربراہ حکومت چانسلر شولس رواں ماہ کی 16 تاریخ کو اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام ہو گئے تھے ۔