ٹرمپ کاسپریم کورٹ سے ٹک ٹاک پر پابندی کا اطلاق روکنے پر زور

ٹرمپ کاسپریم کورٹ سے ٹک ٹاک  پر پابندی کا اطلاق روکنے پر زور

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکا کے نو منتخب صدر ٹرمپ نے تحریری دلائل دائر کر کے سپریم کورٹ پر زور دیا ہے کہ۔۔۔

  وہ اس قانون کے اطلاق کو روک دے جو 20 جنوری کو ان کے عہدہ سنبھالنے سے ایک روز قبل سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگا دے گا اگر اس کے چینی مالک نے اسے فروخت نہیں کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے لکھا کہ عدالت کو مسائل حل کرنے کیلئے قانونی آخری تاریخ کے حوالے سے حکم امتناع جاری کرنے پر غور کرنا چاہیے ۔یاد رہے رواں ماہ کے شروع میں نو منتخب صدر نے ٹک ٹاک کے سی ای او سے فلوریڈا میں اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کی تھی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں