جنوبی کوریا :معطل صدر نے مارشل لا کی ناکام کوشش کے دوران فوج کو فائر کا اختیار دیا تھا:پراسیکیوٹرز
سیول (اے ایف پی)جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول نے مارشل لا لگانے کی ناکام کوشش کے دوران فوج کو اپنے ہتھیاروں سے فائر کرنے کا اختیار دیا تھا ۔۔۔
جنوبی کوریا کے پراسیکیوٹرز کے مطابق معطل صدر نے 3 دسمبر کو کیپٹل ڈیفنس کمانڈ کے سربراہ لی جن کو کہا کہ کیا تم ابھی تک اندر نہیں آئے ؟ ،تم کیا کر رہے ہو؟ دروازہ توڑ کر انہیں باہر گھسیٹ لو، چاہے گولی مارنا پڑے ۔ یون سک یول کے وکیل نے الزام کی تردید کی ہے ۔