شمالی کوریا کے زخمی حالت میں پکڑے گئے متعدد فوجی ہلاک، یو کرینی صدر
کیف(اے ایف پی)یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین کی فورسز کی جانب سے شمالی کوریا کے زخمی حالت میں پکڑے گئے متعدد فوجی ہلاک ہوگئے ۔
انہوں نے کہا روس کی جانب سے جنگ لڑنے کیلئے بھیجے گئے شمالی کورین فوجیوں کے پاس سیفٹی نہ ہونے کے برابر تھی۔زیلنسکی نے یہ واضح نہیں کیا کہ پکڑے جانے کے بعد شمالی کوریا کے کتنے فوجی ہلاک ہوئے ۔واضح رہے یوکرین اور اس کے مغربی اتحادیوں کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا نے اپنے ہزاروں فوجی روس کی فورسز کو سپورٹ کرنے کیلئے بھیجے ہیں۔