روس طیارہ حادثے میں اپنے جرم کا اعتراف کرے : صدر آذربائیجان
باکو(اے ایف پی)آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ روس طیارہ حادثے میں اپنے جرم کا اعتراف کرے۔۔۔
انہوں نے اتوار کو ایک بار پھر الزام لگایا کہ روس نے آذربائیجان ایئر لائن کے مسافر بردار طیارے کو گر کر تباہ ہونے سے پہلے گولی مار ی تھی اور ابتدائی طور پر حقائق کو چھپانے کی کوشش کی۔یاد رہے 25 دسمبر کو آذربائیجان کا مسافر بردار طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 38 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے تھے ۔پوٹن نے ہفتے کو حادثے پر معذرت کی لیکن یہ قبول کرنے سے گریز کیا کہ طیارہ روسی فائر کی زد میں آیا۔