سعودی عرب : اقامہ کی خلاف ورزیوں پر 23 ہزار افراد گرفتار

سعودی عرب : اقامہ کی خلاف ورزیوں پر 23 ہزار افراد گرفتار

ریاض (دنیا نیوز) سعودی عرب میں اقامہ کی خلاف ورزیاں کرنیوالے 23 ہزار 194 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

سعودی حکام کے مطابق ایک ہفتے میں 13 ہزار 83 افراد کو اقامتی قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا، 6 ہزار 210 افراد کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے اور 3 ہزار 901 افراد کو مزدوری سے متعلق قوانین پر حراست میں لیا گیا۔حکام کا کہنا تھاغیر قانونی داخلے اور پناہ دینے والے افراد کو 15 سال قید ، جائیداد کی ضبطی اور 10 لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں