اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا پروسٹیٹ نکالنے کا آپریشن
یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی دارالحکومت یروشلم کے ایک ہسپتال میں 75 سالہ نیتن یاہو کا پروسٹیٹ نکالنے کا آپریشن ہوا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد وزیر اعظم کو کارڈیالوجی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو کامیاب سرجری کے بعد صحتیاب ہو رہے ہیں۔ ہسپتال یا نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے ابھی تک کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔