جرمنی:زہریلی گیس پھیلنے کے باعث درجنوں افراد بیمار
سیکسنی (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی کی مشرقی ریاست سیکسنی میں زہریلی گیس پھیلنے کے باعث سپر مارکیٹ کے درجنوں صارفین سانس کی بیماری میں مبتلا ہوگئے۔
جرمن میڈیا کے مطابق سیکسنی کے قصبے والڈھیم میں گاہک ایک سپر مارکیٹ میں اپنی روزمرہ کی خریداری کرنے میں مصروف تھے ،اس دوران نامعلوم افراد کی جانب سے زہریلی گیس کا اسپرے کیا گیا۔ سانس لینے میں دشواری پر متعدد افراد کو ہسپتال داخل کرنا پڑا۔ واقعے کے بعد سپر مارکیٹ بند کردی گئی۔