یمن ائیرپورٹ پر اسرائیلی بمباری سے سربراہ ڈبلیو ایچ او کی سماعت متاثر
جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمنی دارالحکومت صنعا کے ائیرپورٹ پر اسرائیلی بمباری کے وقت وہاں موجود عالمی اداراہ صحت کے سربراہ کی سماعت متاثر ہوگئی۔
ایکس پر اپنے بیان میں 59 سالہ ٹیڈروس ایڈاہانوم کا کہنا ہے کہ زوردار دھماکے کے باعث انہیں کان میں گھنٹیاں بجتی محسوس ہوتی ہیں، امید ہے یہ تکلیف عارضی ہو۔خیال رہے کہ اسرائیلی طیاروں نے گزشتہ ہفتے صنعا ائیرپورٹ پر بمباری کی تھی، اس وقت ٹیڈروس اپنی ٹیم کے ہمراہ ائیرپورٹ کی لابی میں موجود تھے ۔