یوکرین کے ذریعے یورپ کو روسی گیس کی سپلائی معطل

یوکرین کے ذریعے یورپ کو روسی گیس کی سپلائی معطل

کیف،ماسکو (اے ایف پی،رائٹرز)روس کی جانب سے یورپ کے متعدد ممالک کو یوکرین کے راستے فراہم کی جانے والی قدرتی گیس کی سپلائی معطل کر دی گئی ۔

تفصیلاتکے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان یورپی ممالک کو قدرتی گیس کی سپلائی کیلئے 5 سالہ ٹرانزٹ معاہدے کی مدت یکم جنوری 2025 کو ختم ہوگئی۔یوکرین کے وزیر توانائی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹرانزٹ معاہدے کی تجدید نہیں کی جائے گی کیونکہ اس کا روس کے ساتھ فوجی تنازعہ جاری ہے ۔ روس کو یوکرین کی طرف سے ٹرانزٹ معاہدے کی تجدید سے انکار پر گیس سپلائی بند کرنا پڑی۔انہوں نے کہا کہ روس اپنی منڈیاں کھو رہا ہے ،اسے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ یورپ پہلے ہی روسی گیس کو چھوڑنے کا فیصلہ کرچکا ہے ۔روس کے توانائی کے ادارے گیز پرو م نے بھی تصدیق کی ہے کہ ٹرانزٹ معاہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد یورپ کے لیے یوکرین کے راستے گیس کی ترسیل معطل ہوچکی ۔یاد رہے روس کی جانب سے یوکرین کے راستے سلواکیہ ، ہنگری اور مالدووا سمیت متعدد یورپی ملکوں کو گیس فراہم کی جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں