سعودی عرب :منشیات سمگلنگ کے جرم میں 6ایرانیوں کو پھانسی ،ایران کا احتجاج

سعودی عرب :منشیات سمگلنگ کے جرم  میں 6ایرانیوں کو پھانسی ،ایران کا احتجاج

دبئی( اے ایف پی )سعودی عرب نے منشیات سمگلنگ کے جرم میں چھ ایرانیوں کو صوبہ دمام میں پھانسی دیدی۔وزارت داخلہ نے ایرانی شہریوں کو سزا دینے کا دن یا تاریخ نہیں بتائی۔۔

 اعداد و شمار کے مطابق ریاض نے 2024 میں 117 افراد کو منشیات سمگلنگ کے جرم میں سزائے موت دی ۔دوسری جانب پھانسی دینے پر ایران نے تہران میں سعودی سفیر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا۔ ایران نے اپنے شہریوں کی پھانسی کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے 2024 میں کم از کم 338 افراد کو پھانسی دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں