بھارت:گائے ذبح کرنیکا الزام،ہندو انتہاپسندوں کے بہیمانہ تشدد سے مسلمان قتل
لکھنو(اے پی پی)بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے مراد آباد میں ہندو انتہاپسند نام نہاد گاؤ رکھ شکوں (گائے کے محافظوں)نے گائے ذبح کرنے کے الزام میں 29سالہ مسلمان شاہ دین کو بہیمانہ تشدد کر کے قتل کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حملے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندو انتہاپسندوں کا ایک ہجوم متاثرہ شخص پر لاٹھیوں اور سلاخوں سے وحشیانہ حملہ کر رہا ہے جبکہ راہگیر حملہ آوروں کو تشدد کیلئے اکسارہے ہیں۔شاہ دین ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔