نائن الیون حملوں کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ سمیت 3 ملزموں کیساتھ ڈیل کی راہ ہموار
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں ملٹری اپیلیٹ کورٹ نے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی اپیل مسترد کرتے ہوئے نائن الیون حملوں کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد ۔۔
اور اس کے دو ساتھیوں کے ساتھ ڈیل کی راہ ہموار کردی۔ڈیل کی صورت میں نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد، ولید بن عطاش اور مصطفی الحوسی نائن الیون حملوں کی سازش کرنے کا اعتراف کرکے سزائے موت سے بچ جائیں گے ۔ملزموں پر الزام ہے کہ انہوں نے نیویارک، پنسلوینیا اور پینٹاگون میں حملے کرکے تقریباً 3 ہزار افراد کو قتل کرنے والے ہائی جیکرز کے ساتھ ملکر سازش کی تھی۔