2024میں سمندر کے راستے 37ہزار تارکین برطانیہ پہنچے
لندن(اے ایف پی)برطانوی ہوم آفس کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں سمندر کے راستے تقریباً37ہزار غیرقانونی تارکین برطانیہ میں داخل ہوئے۔۔
چھوٹی کشتیوں کے ذریعے آخری گروپ 29 دسمبر کو پہنچا جو291 افراد پر مشتمل تھا۔گزشتہ برس سمندر عبور کرنے کی کوشش میں 77 افراد جان سے گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2023 میں 29ہزار437جبکہ 2022 میں 45ہزار774تارکین برطانیہ پہنچے تھے ۔ رپورٹ کے مطابق 2018 سے اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد انگلش چینل سے برطانیہ میں غیرقانونی طور پر داخل ہوچکے ۔