ملک خطرے میں ،آخر دم تک لڑوں گا:معطل جنوبی کورین صدر
سیول(اے ایف پی)پارلیمنٹ کی جانب سے مواخذے کی کارروائی کے بعد معطل کئے گئے جنوبی کوریا کے صدر یون سکا یول نے کہا کہ ملک اس وقت اندرونی اور بیرونی قوتوں کی وجہ سے خطرے میں ہے ۔
انہوں نے اپنی رہائشگاہ کے باہر کیمپ میں موجود حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اس قوم کی حفاظت کیلئے آخری دم تک آپ کے شانہ بشانہ لڑنے کا عہد کرتا ہوں۔دوسری جانب تفتیش کاروں نے کہا کہ وہ جلد ہی معطل صدر کی گرفتاری کے وارنٹ پر عمل درآمد کریں گے ۔