بھارت:بھوپال گیس سانحہ کے زہریلے فضلے کی 40سال بعد منتقلی

بھارت:بھوپال گیس سانحہ کے  زہریلے فضلے کی 40سال بعد منتقلی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں 40 سال قبل فیکٹری میں پیش آنے والے گیس لیک حادثے کا فضلہ ٹھکانے لگا دیا گیا۔

 2 دسمبر 1984 کو بھوپال میں یونین کاربائیڈ کیمیکل پلانٹ میں گیس کے اخراج سے 10 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے ،بعد میں یہ تعداد 22 ہزار تک جا پہنچی تھی جبکہ 5 لاکھ لوگ گیس لیکیج سے متاثر ہوئے یا مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہوئے جس کے بعد فیکٹری کو بند کردیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق 337 میٹرک ٹن زہریلے فضلے کو بھوپال سے 250 کلومیٹر دور پیتھم پور کے صنعتی علاقے میں ٹھکانے لگایا جا رہا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں