مونٹی نیگرو:ریسٹورنٹ میں بحث فائرنگ، بچوں سمیت 12افراد ہلاک

مونٹی نیگرو:ریسٹورنٹ میں بحث  فائرنگ، بچوں سمیت 12افراد ہلاک

پوڈ گوریک(اے ایف پی)یورپی ملک مونٹی نیگرو کے ریسٹورنٹ میں مہمانوں کے درمیان بحث چھڑنے کے بعد مسلح شخص نے 2بچوں سمیت 12افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

 45  سالہ ملزم الیگزینڈر مارٹینووچ نے اپنے ہی خاندان کے افراد، ریسٹورنٹ کے مالک اور 2بچوں کو ہلاک کیا، ملزم نے دیگر مقامات پر مزید لوگوں پر فائرنگ کی ، پولیس کے پہنچنے پر خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔مونٹی نیگرو کی حکومت نے ملک میں 3روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں