تیونس: 2کشتیاں الٹنے سے 27 تارکین ہلاک، 83کو بچا لیا گیا

تیونس: 2کشتیاں الٹنے سے 27 تارکین ہلاک، 83کو بچا لیا گیا

تیونس(اے ایف پی)شمالی افریقی ملک تیونس میں 2 کشتیاں الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 27 تارکین ہلاک،83 کو بچا لیا گیا جبکہ کئی لاپتا ہیں۔

سفیکس میں شہری دفاع کے سربراہ زید سدیری نے بتایا کہ تارکین یورپ پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے ، ان کا تعلق افریقی ممالک سے تھا۔کوسٹ گارڈ کے مطابق لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے ۔یاد رہے 18دسمبر کو بھی صحرائے افریقا سے تعلق رکھنے والے تارکین سفیکس شہر کے قریب ایک بحری جہاز کے حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں