امریکا:مائیک جانسن ایوان نمائندگان کے سپیکر منتخب،ٹیمی بروس ترجمان محکمہ خارجہ مقرر
واشنگٹن(اے ایف پی،دنیا نیوز)رپبلکن رہنما مائیک جانسن دوبارہ امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر منتخب ہوگئے ۔
جانسن کو 218جبکہ ڈیموکریٹ رہنما حکیم جیفریز کو 215 ووٹ ملے ۔رپورٹس کے مطابق رپبلکنز نے ایوان نمائندگان اور سینیٹ پر باضابطہ کنٹرول حاصل کر لیا ۔ پیر کو کانگریس کا دوبارہ اجلاس ہوگا جس میں نو منتخب صدر ٹرمپ کی انتخابی جیت کی تصدیق کی جا سکے گی۔دوسری جانب ٹرمپ نے خاتون صحافی ٹیمی بروس کو امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مقرر کر دیا۔ وہ موجودہ ترجمان میتھیو ملر کی جگہ لیں گی۔