سعودی عرب:2لاکھ 20 ہزار سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد
ریاض (اے پی پی)سعودی ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی نے منشیات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے کنگ فہد کاز وے ،
الحدیثہ اور ضبا پورٹ پر 2لاکھ 20 ہزار سے زیادہ نشہ آور گولیاں برآمد کر لیں۔ کسٹم حکام کے مطابق الحدیثہ پورٹ پر ایک مسافر کے سوٹ کیس میں چھپائی گئی 21 ہزار 11 کیپٹاگون گولیاں ضبط کیں جبکہ ضبا پورٹ پر ایک ٹرک سے ڈرائیور کی سیٹ میں مہارت سے چھپائی گئی 34 ہزار84 کیپٹاگوں گولیاں برآمد ہوئیں۔