امریکی سرجن جنرل کی شراب پیکنگ پر کینسر کا انتباہ درج کرنیکی تجویز
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے سرجن جنرل نے شراب کی پیکنگ پر کینسر کے خطرے کا انتباہ درج کرنے کی تجویز دیدی ۔
ڈاکٹر ویویک نے کہا ہے کہ شراب نوشی سے کم از کم 7 اقسام کے کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جن میں چھاتی، بڑی آنت اور جگر کا کینسر بھی شامل ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ شراب پینے والے امریکیوں کی بڑی تعداد کو اس خطرے کا علم ہی نہیں ۔بیان میں کہا گیا کہ تمباکو نوشی اور موٹاپے کے بعد امریکا میں شراب کا استعمال کینسر میں مبتلا ہونے کی تیسری سب سے بڑی وجہ ہے ۔