شام:کرد اور ترک وفادار گروپوں میں لڑائی، 101 افراد جاں بحق
دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک)شمال مشرقی شام میں کرد اور ترکیہ کے وفادار گروپوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں دو دنوں میں 101سے زیادہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ترکیہ کے وفادار گروپوں کے 85اور ایس ڈی ایف اور اس سے منسلک فوجی فارمیشنز کے 16ارکان جاں بحق ہوئے ۔یاد رہے ترک افواج شمالی شام میں تعینات ہیں۔ انہوں نے داعش، کردستان ورکرز پارٹی ،کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس ،سیریئن ڈیموکریٹک فورسزکے خلاف علاقے میں کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔