جاپان :پولٹری فارمز پر برڈ فلو کا حملہ، ہزاروں مرغیاں مار دی گئیں
ٹوکیو(اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان نے شمالی ایواتی علاقے کے ایک فارم میں برڈ فلو پھیلنے کے بعد تقریباً 50 ہزار مرغیوں کو مار دیا۔
وزارت زراعت نے کہا کہ یہ جاپان میں سیزن کی 19 ویں برڈ فلو کی وبا ہے۔ وزارت نے کہا کہ ایواتی میں تین کلومیٹر کے دائرے میں دو دیگر فارموں میں رکھی گئی ایک لاکھ 70 ہزار مرغیوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔یاد رہے 29 دسمبر کو ایک فارم میں وبا پھیلنے کی تصدیق ہوئی، جس کے نتیجے میں وہاں 10 لاکھ 80 ہزار مرغیاں مر گئیں۔