ایران:2024 میں 30سے زیادہ خواتین کو پھانسی
پیرس(اے ایف پی)ناروے میں مقیم ایران ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ تہران نے 2024 میں کم از کم 31 خواتین کو پھانسی دی۔
بیان میں کہا گیا کہ 2008 میں سزائے موت کے فیصلوں کے آغاز کے بعد 2024 میں ایران میں سب سے زیادہ خواتین کو پھانسی دی گئی۔رپورٹ میں کہا کہ 2010 سے 2024 تک کم از کم 241 خواتین کو پھانسی دی گئی جن میں زیادہ تر خواتین منشیات ، شوہر یا ساتھی کے قتل کے جرم میں ملوث تھیں ۔