تھائی لینڈ :ہاتھی کے حملے میں ہسپانوی خاتون سیاح ہلاک
بنکاک(اے ایف پی) تھائی لینڈ میں ہاتھی کے حملے میں ہسپانوی خاتون سیاح ہلاک ہو گئی ۔
شمال مغربی سپین کے علاقے ویلاڈولڈ کی رہائشی 23 سالہ بلانکا اوجنگورین کوہ یاؤ کے کیئر سنٹر میں ایک ہاتھی کو نہلا رہی تھیں ، اچانک ہاتھی نے اتنی زور سے اپنا دانت مارا کہ وہ خاتون سیاح کے جسم سے آر پار ہو گیا۔بلانکا جنوب مغربی تھائی لینڈ کے جزیرے یاؤ یائی پر اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ سیر و تفریح کیلئے آئی تھیں۔محکمہ وائلڈ لائف اینڈ پلانٹ کنزرویشن کے مطابق جنگلی ہاتھیوں نے گزشتہ 12 سالوں میں سیاحوں سمیت 227 افراد کو ہلاک کیا۔