مقبوضہ کشمیر:دم گھٹنے سے خاندان کے 5افراد جاں بحق
سرینگر(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگر میں دم گھٹنے سے تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ خاندان ضلع بارہمولہ کے علاقے گنگل اوڑی کا رہنے والا تھا جو گزشتہ تین ماہ سے سرینگر کے علاقے شیخ محلہ پاندریٹھن میں کرائے کے مکان میں رہ رہا تھا۔ متاثرین میں خاندان کا سربراہ اعجاز احمد بٹ، ان کی اہلیہ اور تین بچے شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ کمرے کو گرم رکھنے کیلئے استعمال ہونے والا الیکٹرک بلور آکسیجن کی کمی کا باعث بنا ۔ادھر ضلع پونچھ میں بھارتی فوجی کرشنا سنگھ نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔