تلسی گبارڈ امریکا کی نئی انٹیلی جنس سربراہ مقرر

 تلسی گبارڈ امریکا کی  نئی انٹیلی جنس سربراہ مقرر

واشنگٹن(اے پی)ہندو خاتون تلسی گبارڈ کو امریکا کی نئی انٹیلی جنس سربراہ مقرر کیا گیا ہے ۔۔۔

انہوں نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔تلسی گبارڈ کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس کو دوبارہ قومی سلامتی پر مرکوز کریں گی ، یقینی بناؤں گی کہ اسے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے ۔تلسی 18 انٹیلی جنس ایجنسیوں کی نگرانی کریں گی۔واضح رہے ‘کرما یوگی’ کہلانے والی 43 سالہ تلسی امریکی کانگریس میں پہلی ہندو رکن ہیں جن کا بھارت سے کوئی رسمی تعلق نہیں ، ان کی والدہ نے ہندو مذہب اختیار کیاتاہم ان کے بھارتی وزیراعظم کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں