افغان وزارت ہاؤسنگ پر خودکش حملے میں 1 ہلاک، 3 زخمی

کابل(اے ایف پی)طالبان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے بتایا ہے کہ افغان وزارت شہری ترقی اور ہاؤسنگ پر خودکش حملے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ۔
انہوں نے کہا حملہ آور وزارت میں داخل ہونا چاہتا تھا تاہم فورسز نے اسے گولی مار دی ،اس دوران دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں حملہ آور کے قریب ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ۔