برطانیہ : انسانی سمگلنگ کے الزام میں مطلوب 6 افغانی گرفتار

لندن(اے ایف پی)برطانیہ نے بیلجیئم میں لوگوں کی سمگلنگ کے الزام میں مطلوب چھ افغانیوں کو گرفتار کر لیا ، نیشنل کرائم ایجنسی نے کہا کہ ملزموں کو لیسٹر ، برمنگھم اور جنوبی انگلینڈ کے وسطی علاقوں میں پکڑا گیا ۔
بیلجیئم کے استغاثہ کا الزام ہے کہ 2022 سے سرگرم اس گروہ نے افغانستان سے تارکین کو ایران، ترکیہ اور بلقان کے راستے مغربی یورپ خاص طور پر فرانس اور بیلجیئم منتقل کرنے میں مدد کی تھی۔ یاد رہے این سی اے نے دسمبر 2024میں اسی کیس میں تین افراد کو گرفتار کیا تھا۔