ملائشیا میں مظاہروں کیلئے پیشگی اجازت لینے کی شرط ختم

کوالالمپور(اے ایف پی)ملائشیا میں مظاہروں کیلئے پیشگی اجازت لینے کی شرط ختم کر دی گئی ۔اس معاملے پر جمہوریت پسند کارکنوں اور حکومت کے درمیان کافی عرصے سے تنازع جاری تھا ۔
وزیر اعظم انور ابراہیم نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ اجتماع سے قبل انتظامیہ سے اجازت لینے کے قانون کو ختم کر دیا جائے گا ۔پولیس نے اکثر اس قانون کو ریلیوں کا انعقاد روکنے کیلئے استعمال کیا ،انہوں نے کہا اب پولیس کو پانچ دن قبل اطلاع دینے کے علاوہ کسی منظوری کی ضرورت نہیں ہے ۔