حماس امریکی نژاد اسرائیلی فوجی کو رہا ،4لاشوں کی واپسی پر تیار

حماس امریکی نژاد اسرائیلی فوجی  کو رہا ،4لاشوں کی واپسی پر تیار

یروشلم،غزہ (اے ایف پی)حماس نے یرغمال بنائے گئے امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی فوجی ایڈن الیگزینڈر کو رہا کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔

حماس کا کہنا تھا  د ہری شہریت رکھنے والے 4 افراد کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کی جائیں گی۔حماس کا کہنا تھا کہ ثالثوں کی جانب سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی تجویز موصول ہوئی جسے مثبت انداز میں قبول کیا ہے ۔دوسری جانب اسرائیل نے کہا ہے کہ حماس غزہ جنگ بندی مذاکرات میں ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹی،وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے الزام لگایا کہ حماس جوڑ توڑ اور نفسیاتی جنگ میں مصروف ہے ۔جی سیون وزرائے خارجہ نے کینیڈا میں اجلاس کے بعد اپنے مشترکہ بیان میں غزہ کیلئے بلا رکاوٹ انسانی امداد دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔یو این آر ڈبلیو اے کے سربراہ فلپ لازارینی نے خبردار کیا ہے کہ اگر فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا کا خاتمہ ہوتا ہے تو غزہ میں بچوں کی ایک نسل تعلیم سے محروم ہو جائے گئی ۔علاوہ ازیں حماس نے اسرائیل سے فوری طور پر جنوبی غزہ سے نکلنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں