پوپ فرانسس کی ہسپتال سے پہلی بار تصویر جاری ،صحت بہتر ہو رہی:ویٹیکن

 پوپ فرانسس کی ہسپتال سے پہلی بار تصویر جاری ،صحت بہتر ہو رہی:ویٹیکن

ویٹیکن سٹی(اے ایف پی)ویٹیکن سٹی نے کیتھو لک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد پہلی تصویر جاری کی جس میں 88 سالہ پوپ بغیر مدد کے سانس لیتے نظر آ رہے ہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پوپ کو 14 فروری کو سانس کے انفیکشن کے باعث ہسپتال داخل کروایا گیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ عوام میں نظر نہیں آئے ۔ویٹیکن نے کہا کہ پوپ نے اتوار کو دیگر پادریوں کے ساتھ اجتماعی دعا منعقد کی تھی۔بیان میں کہا گیا کہ پوپ فرانسس کی صحت آہستہ آہستہ بہتر ہو رہی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں