اورنگزیب عالمگیر کا مقبرہ گرانے کیلئے ہنگامے جاری ناگپور میں کرفیونافذ

اورنگزیب عالمگیر کا مقبرہ  گرانے کیلئے ہنگامے جاری  ناگپور میں کرفیونافذ

ممبئی (اے ایف پی)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگ پور میں کشیدگی کے بعد کئی علاقوں میں غیر معینہ مدت کا کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

 ناگ پور میں مغل حکمران اورنگزیب عالمگیر کا مقبرہ گرانے کے مطالبے پر انتہا پسند ہندوؤں کی ہنگامہ آرائی جاری ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ، زخمیوں میں 15 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔ ہنگامہ آرائی کے دوران توڑ پھوڑ کی گئی اور کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی ، ہنگامہ آرائی میں ملوث 50 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ انتہا پسند گروپ وشوا ہندو پریشد اورنگ آباد سے مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کے مقبرے کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہا ہے ،گزشتہ روزکارکنوں نے اورنگزیب عالمگیر کے پتلے کو آگ بھی لگائی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں