دہشت گردوں کی مدد کاالزام میئر استنبول سمیت 100گرفتار

دہشت گردوں کی مدد کاالزام میئر استنبول سمیت 100گرفتار

استنبول(اے ایف پی)ترکیہ میں حکام نے دہشتگردوں کی مدد کے الزام میں ا ستنبول شہر کے میئر کریم امام اوغلو سمیت 100 سے زیادہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ترک وزیر  انصاف یلماز تنک نے کہا کہ پولیس نے استنبول کے اپوزیشن میئر کریم امام اوغلو کو دو الگ الگ تحقیقات کے سلسلے میں حراست میں لیا ہے جس میں دہشتگرد گروہ کی مدد کرنا بھی شامل ہے ۔ادھر صدر رجب طیب اردوان کے ایک اہم مخالف میئر کو حراست میں لینے کے بعد ترک لیرا، ڈالر کے مقابلے میں تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹاک مارکیٹ انڈیکس میں 7 فیصد کی کمی ریکارڈ کئی گی ہے ۔واضح رہے کریم امام اوغلوکو موجودہ صدر رجب طیب اردوان کا آئندہ صدارتی انتخابات میں مضبوط ترین حریف شمار کیا جا رہا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں