میئر استنبول کی گرفتاری کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

میئر استنبول کی گرفتاری کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

استنبول(اے ایف پی)ترکیہ میں میئر استنبول کی گرفتاری کیخلاف دوسرے روز بھی ہزاروں افراد کا احتجاج،مظاہرین کی سکیورٹی اہلکاروں کیساتھ جھڑپیں۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ،پولیس نے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں چلادیں۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا کسی قسم کا جانی نقصان ہوا ہے یا نہیں ۔مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں لکھا تھا ایک ساتھ ملکر لاقانونیت کے  خلاف لڑیں گے ،گالاتاسرائے یونیورسٹی کے طلبا نے کہا کہ وہ لیکچرز کا بائیکاٹ کر رہے ہیں اور سینکڑوں نے احتجاجی مارچ بھی کیا۔استنبول یونیورسٹی کے طلبا نے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔ حزب اختلاف نے میئر کی گرفتاری کو سیاسی بغاوت قرار دیا ۔مرکزی اپوزیشن پارٹی کے رہنما اوزگور نے پولیس کو خبردار کیا کہ وہ آنسو گیس یا ربڑ کی گولیاں چلا کر مظاہرین کو مشتعل نہ کریں۔ اگر ایسا ہوا تو استنبول پولیس کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔ ادھر گرفتار میئر کریم امام اوغلو نے عدلیہ پر زور دیا ہے کہ وہ ترک حکومت کی جانب سے عدالتوں کے غلط استعمال کو روکیں ۔انہوں نے اپنے وکلا کے ذریعے ایکس پر ایک پیغام میں ججز اور استغاثہ پر زور دیا کہ کھڑے ہو جائیں اور عدلیہ کو برباد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں،آپ خاموش نہیں رہ سکتے اور نہ ہی رہنا چاہیے ۔واضح رہے کریم امام اوغلو کو 2028 کی صدارتی دوڑ کیلئے حزب اختلاف کے امیدوار کے طور پر نامزد کیے جانے سے چار دن پہلے گرفتار کیا گیا ۔

میئر استنبول

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں