تھائی خاتون وزیراعظم پیٹو نگٹرن شیناوترا کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

تھائی خاتون وزیراعظم پیٹو نگٹرن  شیناوترا کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

بنکاک (اے ایف پی)تھائی لینڈ کی 38سالہ خاتون وزیراعظم پیٹونگٹرن شیناوترا کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی ۔۔

پارلیمنٹ میں گزشتہ دوروز سے تحریک عدم اعتماد پر بحث جاری تھی اورگزشتہ روز ووٹنگ ہوئی ، ارکان پارلیمنٹ نے عدم اعتماد کی تحریک کو 319 ووٹوں میں سے 162 ووٹوں سے مسترد کر دیا، سات ارکان ووٹنگ سے غیر حاضر رہے ۔پیٹونگٹرن نے تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے پیغا م میں لکھاکہ تمام ووٹ، حق میں اور مخالفت میں، مجھے اور کابینہ کو لوگوں کیلئے سخت محنت کرنے پر مجبور کرنے کی طاقت بنیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں