ٹرمپ کے حامیوں ، ساتھیوں نے مال تو نہیں بنایا؟ڈیموکریٹس

ٹرمپ کے حامیوں ، ساتھیوں نے مال تو نہیں بنایا؟ڈیموکریٹس

واشنگٹن (اے ایف پی)ٹرمپ ٹیرف کے نفاذ اورپھر اس میں 90 دن کے وقفے کے اعلان پر عالمی سٹاک مارکیٹیں گرنے اور اٹھنے پر ڈیموکریٹک سینیٹرز نے سوال اٹھا دئیے اور۔۔

 امریکی کانگریس سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔امریکی سینیٹر ایڈم شیف نے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر سٹاک مارکیٹیں گرنے سے امریکی صدر کے اندرونی سرکل کو خفیہ طورپر فائدہ تو نہیں پہنچا؟۔سینیٹر الزبتھ وارن نے خدشہ ظاہر کیا کہ کہیں صدر ٹرمپ نے اپنے وال سٹریٹ ڈونرز کو فائدہ پہنچانے کیلئے سٹاک مارکیٹس کو استعمال تو نہیں کیا؟ ،یہ یقینی طورپر کرپشن لگتی ہے ۔سینیٹر کرس مرفی نے بھی ٹرمپ ٹیرف کو انسائیڈر ٹریڈنگ سکینڈل (خفیہ معلومات کے ذریعے سٹاک مارکیٹ سے فائدہ اٹھانا)قرار دیا اور کہا کہ ٹرمپ کے قریبی لوگ سب جانتے تھے ، دیکھنا ہوگا کہ انہوں نے کتنا مال کمایا؟۔واضح رہے کہ ٹرمپ کے دنیا بھر پر ٹیرف کے نفاذ سے سٹاک مارکیٹس کریش ہوئی اور 90دن کی معطلی کی خبر پرمارکیٹس بلندی پر پہنچ گئی تھیں ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں