برطانیہ میں مسلما نوں کی قبروں کی بے حرمتی کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )برطانوی پولیس نے وٹفورڈ کے کارپنڈرز پارک لان قبرستان کے مسلم حصے میں درجنوں قبروں کی بے حرمتی کے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
اس واقعہ میں 85 قبروں کی بے حرمتی کی گئی، جس میں سے کئی قبریں بچوں اور کم سن بچوں کی تھیں۔ہرٹ فورڈ شائر پولیس نے بتایا کہ قبروں کی بے حرمتی کو ایک سوگوار خاندان نے قبرستان کے دورے کے دوران دیکھا کہ قبروں کی بے حرمتی کی گئی ہے جس کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔